ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کی سرکاری ڈگری کالج میں طلبا کے درمیان لیپ ٹیاپ کی تقسیم

بھٹکل کی سرکاری ڈگری کالج میں طلبا کے درمیان لیپ ٹیاپ کی تقسیم

Sun, 01 Mar 2020 20:31:17    S.O. News Service

بھٹکل :یکم مارچ(ایس اؤ نیوز) بھٹکل سرکاری ڈگری کالج میں سال اول کے طلبا و طالبات کے درمیان رکن اسمبلی سنیل نائک نے حکومت کی طرف سے منظور کردہ لیپ ٹیاپ کو تقسیم کیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی نےکہا کہ موجودہ دور میں خواندگی کا مطلب کمپوٹر ہوگیاہے، ہر ایک کوکمپیوٹر کا علم ہونا ضروری ہے، اسی لئے حکومت نے سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم طلبا کے درمیان لیپ  ٹیاپ کی تقسیم کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

کالج کے پرنسپال ڈاکٹر دستگیر ہلیال نے پروگرام کی صدارت کی۔ کالج ترقی بورڈ کے ممبر ایم آر نائک، روی نائک جالی ، کامرس کے لکچرر عبدالمجید، این ایس ایس کی سنچالک پروفیسر وئیشالی ، پروفیسر اشویجا، پروفیسر نیتراوتی نائک، ننگپا گوٹو وغیرہ موجود تھے۔ لائبریرین نرسپا نے استقبال کیا ،پروفیسر پریما آچاری نے نظامت کی۔ پروفیسر سُما نائک نے شکریہ اداکیا۔


Share: